پی آئی اے اور بکرے کی آہ

میں ذرا توہم پرست پرانے خیالات کا روایتی نیم مذہبی سا شخص ہوں جس کی تشکیک بھی اس کے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنا اس کا اندھا اعتقاد۔ مومنین کو ایمان کا دعوی ہو گا، میں تو اسے اعتقاد ہی کہتا ہوں۔ سو اندھے اعتقاد سے مجبور یہی مانتا ہوں کہ میرے لئے مسخر… آگے پڑھیے پی آئی اے اور بکرے کی آہ

ڈاکٹر عبدالسلام ہمارے قومی احترام کا نشان ہیں

ڈاکٹرعبدالسلام ایک ایسا حوالہ ہیں جو ہمارے سماج میں مختلف فکری سرحدوں، عدم تحفظات پر مبنی اضطراب اور نظریاتی کھینچا تانی کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ اسلام آباد کی ایک جامعہ میں انجینئرنگ کی ایک کلاس پڑھا کر باہر نکلا تو گیلری میں نصب ڈاکٹر عبدالسلام کی تصویر پر کسی طالبعلم نے… آگے پڑھیے ڈاکٹر عبدالسلام ہمارے قومی احترام کا نشان ہیں

سوشل میڈیا کا سرکس اور سچی جھوٹی تصویریں

میں اب (یعنی اس تحریر لکھنے کے وقت) سے چند گھنٹے قبل اپنے مجازی سوشل میڈیا چیمبر میں موجود ہوں جو میری چند حسیات جیسے بصارت اور ذہنی ارتکاز کے علاوہ ایک آرام کرسی اور کمپیوٹر پر مشتمل ہے۔ معمول کے مطابق تسلسل سے معلومات میرے سامنے آ رہی ہیں جو متن، تصویر اور آواز… آگے پڑھیے سوشل میڈیا کا سرکس اور سچی جھوٹی تصویریں

اشتیاق احمد، ابن صفی اور نسیم حجازی

ہماری نسل نے ابن صفی اور مظہر کلیم کی عمران سیریز اشتیاق احمد کے بعد پڑھنی شروع کی۔ دو چار مغربی مصنفین کے علاوہ اشتیاق احمد اور اے حمید ہی تھے جنہوں نے تعلیم و تربیت، نونہال اور بچوں کی دنیا جیسے رسالوں سے اوپر اٹھ کر ہمیں ناولوں کے درجے پر اس تیزی سے پہنچایا… آگے پڑھیے اشتیاق احمد، ابن صفی اور نسیم حجازی

مارٹن ہایڈیگر اور ہینا اہرنٹ

بات چل رہی تھی وجود اور ہستی کے متعلق ہایڈیگر کے دقیق فلسفے اور اس کے فہم کے سہل طریقے ڈھونڈنے کی اور جا پہنچی ذاتیات تک۔ اورجب بات ہو ہایڈیگر کی ذاتیات کی تو کیسے ہو سکتا ہے کہ اس کے نازی نظریات اور سیاسی وابستگیوں کا ذکر نہ چھڑے۔ سیاسیات پھر کسی وقت… آگے پڑھیے مارٹن ہایڈیگر اور ہینا اہرنٹ

سماجی مکالمے کی کچھ لسانی مشکلات

عصری لسانیاتی فلسفے کی ایک مخصوص جہت بہت تیزی سے مشاہداتی اور تجرباتی بنیادوں پر یہ واضح کرتی چلی جا رہی ہے کہ الفاظ کچھ ایسے معنویاتی گروہوں سے مضبوطی سے منسلک ہوتے ہیں جو اپنی ٹھوس سماجی و تاریخی بنیادیں رکھتے ہیں۔ہماری رائے میں بنیادی ضرورت اس امر کی ہے کہ مکالمے میں کسی… آگے پڑھیے سماجی مکالمے کی کچھ لسانی مشکلات

رائج سائنسی تناظر کی فکری حدبندیاں اور پاکستانی جامعات

اس لب کشائی کی اول و آخر علت پروفیسر ہود بھائی کا وہ دلچسپ انگریزی کالم ہے جو پچھلے سال ڈان میں شائع ہوا اور اس کا اردو ترجمہ حال ہی میں ’ہم سب‘ کے صفحات پر شائع ہوا۔ خواہ ہود بھائی صاحب ہوں، اسلام آباد کے کوئی روحانی کارڈیالوجسٹ ہوں، ہومیو پیتھک اور پانی سے… آگے پڑھیے رائج سائنسی تناظر کی فکری حدبندیاں اور پاکستانی جامعات

گلہ بانی نفسیات اور مذہب

چونکہ ہمارے سماج میں مذہبی تعبیر سماج کو ریوڑ کی طرح ہانکنے کی ایک چھڑی ہے سو جب جب اس سے آواز آئی ہے کہ فلاں کافر ہے تو پورے ریوڑ نے یک زبان ہو کر کہا ہے کہ ہاں ہاں فلاں کافر ہے۔ چند گنی چنی بکریوں نے ڈر کر ممیانے کی کوشش کی… آگے پڑھیے گلہ بانی نفسیات اور مذہب

علم کی دوئی

ایک زمانہ ہوا ہمارے دوست وقار احمد ملک نے علم کی دوئی کے موضوع پر بحث چھیڑی تھی اور ہلکے پھلکے انداز میں تعلیم و تدریس سے جڑے سماجی مظاہر سے ایک تنقیدی ربط پیدا کر کے دکھایا تھا۔ یاد پڑتا ہے کہ انہوں نے اشارتاً غیر سنجیدہ عقلی رویوں اور سنسنی خیزی کی جانب… آگے پڑھیے علم کی دوئی

داریوفو کی موت

چونکہ آج کل کے دور میں  جب تمام بین الاقوامی  ادبی و ثقافتی مظاہر ایک دوسرے کے کافی  قریب  آ چکے ہیں، موت  ہی  کسی فن کار کو متعارف  کروانے کا اہم محرک ہے۔ خاص طور پر   ہمارے جیسے ممالک میں جہاں بین الاقوامی ادب کے تراجم  تو پھر کسی حد تک  شوقین قارئین تک  پہنچ… آگے پڑھیے داریوفو کی موت

وحدت، کثرت یا کثرت میں وحدت

گزشتہ تحریر پر تبصروں میں ایک علم  دوست  شخصیت جناب عاطف حسین صاحب نے  دو سوالات اٹھائے جن کا لب لباب یہ ہے کہ اس  قسم کا پراجیکٹ کیسے کامیاب ہو سکتا ہے جو فریقین  کو اپنے اپنے اعتقادات پسِ پشت  ڈالنے  کی دعوت دے رہا ہو  کیوں کہ اس طرح تو یہ لازم آئے … آگے پڑھیے وحدت، کثرت یا کثرت میں وحدت

اردو کو تدریسی زبان کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

سال 6 ستمبر 2015 کی ایک خبر نظر سے گزری جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام سرکاری و نجی جامعات کو یہ حکم جاری کیا تھا کہ اُسی ماہ کی پندرہ تاریخ یعنی 15 ستمبر 2015 تک اردو کو بطور دفتری زبان رائج کیا جائے۔ اس سے قطع نظر کہ اس حکم پر کس… آگے پڑھیے اردو کو تدریسی زبان کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

کیا ایک نیا مذہبی بیانیہ ممکن ہے؟

میرا کلام ہمیشہ خارج میں کسی شعور کا محتاج ہے۔ میں آپ کو اپنا مخاطب بناتا ہوں تو آپ کی موجودگی میرے لئے ایک بدیہی مفروضہ ہوتا ہے، میں یہ فرض کرتا ہوں کہ آپ موجود ہیں اور میری بات آپ تک پہنچنی چاہئے۔ خود کلامی کی صورت میں بھی مفروضہ یہی ہوتا ہے کہ… آگے پڑھیے کیا ایک نیا مذہبی بیانیہ ممکن ہے؟

ڈیجیٹل زندگی اور موت

شاید کم و بیش چھے ماہ  قبل برادرِ کبیر عثمان قاضی کے کتب خانے پر بیٹھا تھا کہ قبلہ احمد جاوید صاحب کی فون کال آئی۔ رابطہ ملتے ہی انہوں نے فوراً کہا کہ کوئی طویل بات نہیں، صرف اتنی اطلاع پہنچانی تھی میرے وہ لندن والے دوست جو آپ کو ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھتے… آگے پڑھیے ڈیجیٹل زندگی اور موت

ہمپٹی ڈمپٹی اور سیکولرازم

’ونڈر لینڈ‘ نامی فرنگی سرزمینِ عجائب میں اپنی مہم جوئی کے دوسرے حصے میں ایلس باالآخر ہمپٹی ڈمپٹی نامی ایک انڈے نما مخلوق سے متعارف ہوتی ہے۔ اِدھر اُدھر کی دلچسپ اور معنی خیز جملے بازی کے بعد بالآخر کہانی میں وہ مقام آتا ہے جہاں ایلس ہمپٹی ڈمپٹی کے استفسار پر اپنا نام ظاہر… آگے پڑھیے ہمپٹی ڈمپٹی اور سیکولرازم