اسلام کا بشریاتی تناظر

کیا اسلام کا ایک خالص معروضی مطالعہ ممکن ہے؟ یعنی ویسی ہی معروضیت جو مغربی درس گاہی نظام یعنی ’اکیڈمی‘ میں یہودیت اور عیسائیت کا وہ مطالعہ ممکن بناتی ہے جس کی رو سے ان دونوں کی تعریف ایسے ’مذاہب‘ کے طور پر کی جاتی ہے جن کے ماننے والے خود کو یہودی یا عیسائی… آگے پڑھیے اسلام کا بشریاتی تناظر

خاموشی کی تحریک

ایک  دوست نے  کل سوال کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے، کچھ لکھا کیوں نہیں؟ سادی سی بات تو یہی ہے کہ کچھ کہنے کو ہی نہیں۔ پچھلے دو دن کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ  ایک جنگ کا سا سماں ہے، فوجیں آمنے سامنے ہیں، نوحہ گری کے مقابلے جاری ہیں، ماتم… آگے پڑھیے خاموشی کی تحریک

چندا ماما کی گمشدگی، چاند گرہن اور معاذ میاں کی تشکیک

حیاتِ انسانی میں شے یا مظہر سے جڑی رومانوی معنویت معدوم ہونے کے قریب ہے۔ منظر کو دیکھ کر ٹھٹک سا جانا، سحر میں مبتلا ہو جانا شاید اب بھی ممکن ہے لیکن یہ تجربہ اب کوئی عمومی تجربہ نہیں۔ اس کی ذمہ دار نوعِ انسانی کی وہ مخصوص وجودی حالت ہے جو اساطیری تناظرکو… آگے پڑھیے چندا ماما کی گمشدگی، چاند گرہن اور معاذ میاں کی تشکیک

تبدیلی کی حرکیات

فرض کیجیے آپ کے پاس دو ایک جیسے برتنوں میں مختلف درجۂ حرارت پر گرم کی گئی پانی کی ایک جتنی مقدار موجود ہے۔ پہلے برتن میں موجود پانی کا درجۂ حرارت نوے جب کہ دوسرے برتن میں تیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ آپ دونوں برتنوں کو ایک ساتھ سرد خانے میں رکھ دیتے ہیں۔… آگے پڑھیے تبدیلی کی حرکیات

افتادگانِ خاکِ احمریں کی ایک  پژمردہ یاداشت

چیف سی ایٹل سقامش اور دوامش امریکی انڈین قبائل کے سردار تھے۔ ان کا انتقال ۱۸۶۶ء میں ہوا۔ انہوں نے سفید فام آبادکاروں کے ساتھ امن و آشتی اور معاونت کے لیے شہرت پائی۔ امریکی شہر سی ایٹل کا نام انہی کے نام پر ہے۔ زیرِنظر ترجمہ ان کے اس مشہورِ زمانہ خطاب کو اردو کے قالب میں… آگے پڑھیے افتادگانِ خاکِ احمریں کی ایک  پژمردہ یاداشت

کرپٹو کرنسی اور پاکستان کی ریاستی قدامت پسندی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حالیہ ماہ کے آغاز میں جاری کیے گئے ایک رسمی مراسلے میں عوام کو بِٹ کوائن سمیت تمام قسم کی کرپٹو کرنسیوں سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کرنسیوں یعنی کوائنز اور ٹوکنز کے ذریعے پاکستان سے باہر رقم بھیجنے والے… آگے پڑھیے کرپٹو کرنسی اور پاکستان کی ریاستی قدامت پسندی

کیا ہمیں اقبال کو پھر سے پڑھنے کی ضرورت ہے؟

سوشل میڈیا کی ایک محفل میں دوست اس لطیفے سے لطف اٹھا رہے تھے کہ کسی مغربی یونیورسٹی میں اقبال کی شاعری سے شناسا فلسفے کے ایک پروفیسر صاحب کو خطباتِ اقبال پیش کیے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی تو شاعری ہی ہے۔ اقبال چونکہ ہمارے ہاں ایک مفکر نہیں بلکہ… آگے پڑھیے کیا ہمیں اقبال کو پھر سے پڑھنے کی ضرورت ہے؟

کیا سائنس کو کلمہ پڑھانا ممکن ہے؟

محترم برشوری صاحب نے مدارس کے نظامِ تعلیم پر جاری بحث پر ایک ’’اپالوجی‘‘ پیش کی ہے جس سے فریقین یقیناً فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہمیں اپنی ناقص رائے پر ہرگز اصرار نہیں لیکن پہلی نظر میں یہی گمان ہوتا ہے کہ برشوری صاحب نے یہاں ایسی کئی بحثوں کو ایک ساتھ چھیڑ دیا ہے… آگے پڑھیے کیا سائنس کو کلمہ پڑھانا ممکن ہے؟

عقیدے پر بحث کا کیا مقصد ہے؟

محترم و مکرم قبلہ وجاہت مسعود صاحب کی تحریر ‘‘عقائد پر بحث ایک مناسب موضوع نہیں’’ معاشرتی صورتِ حال پر ایک اہم تبصرہ ہے۔ چونکہ راقم آج کل سوشل میڈیا کے مباحث سے کوسوں دور ہے لہٰذاگمان یہی ہے کہ اس مختصر تحریر کا محرک کوئی خاص بحث رہی ہو گی ۔ تاہم اس مختصر… آگے پڑھیے عقیدے پر بحث کا کیا مقصد ہے؟

ڈاکٹر عبدالسلام ہمارے قومی احترام کا نشان ہیں

ڈاکٹرعبدالسلام ایک ایسا حوالہ ہیں جو ہمارے سماج میں مختلف فکری سرحدوں، عدم تحفظات پر مبنی اضطراب اور نظریاتی کھینچا تانی کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ اسلام آباد کی ایک جامعہ میں انجینئرنگ کی ایک کلاس پڑھا کر باہر نکلا تو گیلری میں نصب ڈاکٹر عبدالسلام کی تصویر پر کسی طالبعلم نے… آگے پڑھیے ڈاکٹر عبدالسلام ہمارے قومی احترام کا نشان ہیں

سماجی مکالمے کی کچھ لسانی مشکلات

عصری لسانیاتی فلسفے کی ایک مخصوص جہت بہت تیزی سے مشاہداتی اور تجرباتی بنیادوں پر یہ واضح کرتی چلی جا رہی ہے کہ الفاظ کچھ ایسے معنویاتی گروہوں سے مضبوطی سے منسلک ہوتے ہیں جو اپنی ٹھوس سماجی و تاریخی بنیادیں رکھتے ہیں۔ہماری رائے میں بنیادی ضرورت اس امر کی ہے کہ مکالمے میں کسی… آگے پڑھیے سماجی مکالمے کی کچھ لسانی مشکلات

گلہ بانی نفسیات اور مذہب

چونکہ ہمارے سماج میں مذہبی تعبیر سماج کو ریوڑ کی طرح ہانکنے کی ایک چھڑی ہے سو جب جب اس سے آواز آئی ہے کہ فلاں کافر ہے تو پورے ریوڑ نے یک زبان ہو کر کہا ہے کہ ہاں ہاں فلاں کافر ہے۔ چند گنی چنی بکریوں نے ڈر کر ممیانے کی کوشش کی… آگے پڑھیے گلہ بانی نفسیات اور مذہب

وحدت، کثرت یا کثرت میں وحدت

گزشتہ تحریر پر تبصروں میں ایک علم  دوست  شخصیت جناب عاطف حسین صاحب نے  دو سوالات اٹھائے جن کا لب لباب یہ ہے کہ اس  قسم کا پراجیکٹ کیسے کامیاب ہو سکتا ہے جو فریقین  کو اپنے اپنے اعتقادات پسِ پشت  ڈالنے  کی دعوت دے رہا ہو  کیوں کہ اس طرح تو یہ لازم آئے … آگے پڑھیے وحدت، کثرت یا کثرت میں وحدت

کیا ایک نیا مذہبی بیانیہ ممکن ہے؟

میرا کلام ہمیشہ خارج میں کسی شعور کا محتاج ہے۔ میں آپ کو اپنا مخاطب بناتا ہوں تو آپ کی موجودگی میرے لئے ایک بدیہی مفروضہ ہوتا ہے، میں یہ فرض کرتا ہوں کہ آپ موجود ہیں اور میری بات آپ تک پہنچنی چاہئے۔ خود کلامی کی صورت میں بھی مفروضہ یہی ہوتا ہے کہ… آگے پڑھیے کیا ایک نیا مذہبی بیانیہ ممکن ہے؟

ہمپٹی ڈمپٹی اور سیکولرازم

’ونڈر لینڈ‘ نامی فرنگی سرزمینِ عجائب میں اپنی مہم جوئی کے دوسرے حصے میں ایلس باالآخر ہمپٹی ڈمپٹی نامی ایک انڈے نما مخلوق سے متعارف ہوتی ہے۔ اِدھر اُدھر کی دلچسپ اور معنی خیز جملے بازی کے بعد بالآخر کہانی میں وہ مقام آتا ہے جہاں ایلس ہمپٹی ڈمپٹی کے استفسار پر اپنا نام ظاہر… آگے پڑھیے ہمپٹی ڈمپٹی اور سیکولرازم