مطالعۂ ایڈیٹ کیوں اور کیسے؟

این رسکا کے اس مضمون کا ترجمہ برادرم تصنیف حیدر کی ویب گاہ ادبی دنیا کے لیے کم و بیش دس سال قبل کیا گیا لیکن ویب گاہ بند ہونے کے باعث اب انٹرنیٹ پر موجود نہیں۔ اتنے پرانے تراجم پر نظر ثانی کی بہت گنجائش ہوتی ہے لیکن فی الحال اسے بہت واجبی سے… آگے پڑھیے مطالعۂ ایڈیٹ کیوں اور کیسے؟

بورخیس اور آپ

بورخیس کا مطالعہ ریاضیاتی معنوں میں ایک عجیب و غریب حلقہ دار سرگرمی ہے۔ اگر آپ ڈچ گرافک فن کار مورس اشر کے کام سے واقف ہیں تو ضرور جانتے ہوں گے کہ ناممکن اشیاء کے کیا معنی ہیں۔ ایسی ہی ایک ناممکن شے ”اشری سیڑھیاں“ ہیں جن پر چڑھنے یا اترنے والا مسلسل چڑھتا… آگے پڑھیے بورخیس اور آپ

افتادگانِ خاکِ احمریں کی ایک  پژمردہ یاداشت

چیف سی ایٹل سقامش اور دوامش امریکی انڈین قبائل کے سردار تھے۔ ان کا انتقال ۱۸۶۶ء میں ہوا۔ انہوں نے سفید فام آبادکاروں کے ساتھ امن و آشتی اور معاونت کے لیے شہرت پائی۔ امریکی شہر سی ایٹل کا نام انہی کے نام پر ہے۔ زیرِنظر ترجمہ ان کے اس مشہورِ زمانہ خطاب کو اردو کے قالب میں… آگے پڑھیے افتادگانِ خاکِ احمریں کی ایک  پژمردہ یاداشت

رازِ حیات اور جدید تحقیقات

میسا چوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں فزکس کے چونتیس سالہ  اسسٹنٹ پروفیسر جیرمی انگلینڈ لفظوں کی کائنات کے اسیر ہیں اور ان کی تہہ میں  غواصی سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ’شعور‘، ’علم‘، ’انفارمیشن‘ وغیرہ جیسے الفاظ کے استعمال سے ذرا پرہیز ہی کرتے ہیں  کیوں کہ ان کی رائے میں یہ الفاظ … آگے پڑھیے رازِ حیات اور جدید تحقیقات

اسلامی ریاست کا خواب: کچھ جدید مباحث

ہمارے ہاں بہت سے نقادوں کا خیال ہے کہ سماجی و سیاسی میدان میں سرگرم دایاں بازو مملکت خداداد کو ایک اسلامی فلاحی ریاست دیکھنا چاہتا ہے جبکہ بایاں بازو سیکولرازم کا پرچارک ہے۔ اب ظاہر ہے کہ  اگر یہاں ایک طرف سے اسلامی فلاحی ریاست کی  تعریف پر سوال اٹھتے ہیں تو دوسری طرف… آگے پڑھیے اسلامی ریاست کا خواب: کچھ جدید مباحث

امبرٹو ایکو کے ناول ’فوکوکا پنڈولم‘ سے ایک اقتباس

”کیا تم کسی یونیورسٹی میں جاتے ہو یا پڑھائی وغیرہ کرتے ہو؟“ ”مانو یا نہ مانو لیکن ضروری نہیں کہ یہ دونوں قضایا باہم متناقض ہوں۔ میں ٹمپلر فرقے پر ایک تحقیقی مقالہ لکھنے کے آخری مراحل میں ہوں۔“ ”کیا بکواس موضوع ہے،“اس نے کہا۔ ”میں سمجھتا تھا کہ پاگل لوگ ہی اس موضوع میں… آگے پڑھیے امبرٹو ایکو کے ناول ’فوکوکا پنڈولم‘ سے ایک اقتباس

جان سپرلنگ کا ناول ”دس ہزار چیزیں“

تاؤ  نے ایک کو جنم دیا، ایک نے دو کو، دو نے تین کو، اور پھر تین کے بطن سے دس ہزار چیزیں برآمد ہوئیں۔ (تاؤ تی ینگ) دس ہزار چیزوں کی تمام تر پیچیدگیوں سے انسان کی خود شعوری دس ہزار گنا زیادہ پیچیدہ ہے۔(جان سپرلنگ، ”دس ہزار چیزیں“) قدیم چینی تہذیب کا سرسری… آگے پڑھیے جان سپرلنگ کا ناول ”دس ہزار چیزیں“

شیطان پر لعنت

ایوانوف نے اپنے لیے ایک اور جام بھرتے ہوئے دہرایا۔ ’’پرانے وقتوں میں حرص حیوانی نوعیت کی ہوتی تھی۔ اب اس کی نوعیت خالص استدلال کی ہے۔ اقدار بدلتی رہتی ہیں۔ میں ایک ایسا جذباتی ناٹک لکھنا چاہتا ہوں جس میں خدا اور شیطان دونوں سینٹ روباشوف کی روح کے حصول کی خاطر برسرِ پیکار… آگے پڑھیے شیطان پر لعنت

اسرائیل، سنو، میں جانتا ہوں میں کیا کہہ رہا ہوں!

تحریر: عامر ظَہر (ترجمہ: عاصم بخشی) اسرائیل، کیا تم دیکھ نہیں رہے کیا ہو رہا ہے؟ میں جیت گیا ہوں۔ کھیل ختم ہو چکا ہے۔ ساری دنیا میرے حق میں مظاہرے کر رہی ہے۔ تمہارے لئے کوئی بھی نہیں۔ یہ واضح ہے۔ پچھلے ہفتے، پانچ دنوں کے وقفے سے میں نے ڈیٹرائیٹ میں ایک ہزار… آگے پڑھیے اسرائیل، سنو، میں جانتا ہوں میں کیا کہہ رہا ہوں!