خاموشی کی تحریک

ایک  دوست نے  کل سوال کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے، کچھ لکھا کیوں نہیں؟ سادی سی بات تو یہی ہے کہ کچھ کہنے کو ہی نہیں۔ پچھلے دو دن کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ  ایک جنگ کا سا سماں ہے، فوجیں آمنے سامنے ہیں، نوحہ گری کے مقابلے جاری ہیں، ماتم… آگے پڑھیے خاموشی کی تحریک

چندا ماما کی گمشدگی، چاند گرہن اور معاذ میاں کی تشکیک

حیاتِ انسانی میں شے یا مظہر سے جڑی رومانوی معنویت معدوم ہونے کے قریب ہے۔ منظر کو دیکھ کر ٹھٹک سا جانا، سحر میں مبتلا ہو جانا شاید اب بھی ممکن ہے لیکن یہ تجربہ اب کوئی عمومی تجربہ نہیں۔ اس کی ذمہ دار نوعِ انسانی کی وہ مخصوص وجودی حالت ہے جو اساطیری تناظرکو… آگے پڑھیے چندا ماما کی گمشدگی، چاند گرہن اور معاذ میاں کی تشکیک

ننگا ڈیوڈ، درازوں والی وینس اور شرم کا کلچر

یہ رائے پڑھنے کو ملی کہ جنوبی ایشیاء کا کلچر شرم کے تصور کے ارد گرد گھومتا ہے جو کہ ایک نہایت تکلیف دہ احساس ہے۔ یہاں لوگ اس طرح ایک دوسرے کی قید میں ہیں کہ ہاتھوں پاؤں میں شرم اور احساسِ گناہ کی بیڑیاں ڈال دی گئی ہیں۔ چونکہ یہ ایک بند معاشرہ ہے لہٰذا… آگے پڑھیے ننگا ڈیوڈ، درازوں والی وینس اور شرم کا کلچر

کیا ہمیں اقبال کو پھر سے پڑھنے کی ضرورت ہے؟

سوشل میڈیا کی ایک محفل میں دوست اس لطیفے سے لطف اٹھا رہے تھے کہ کسی مغربی یونیورسٹی میں اقبال کی شاعری سے شناسا فلسفے کے ایک پروفیسر صاحب کو خطباتِ اقبال پیش کیے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی تو شاعری ہی ہے۔ اقبال چونکہ ہمارے ہاں ایک مفکر نہیں بلکہ… آگے پڑھیے کیا ہمیں اقبال کو پھر سے پڑھنے کی ضرورت ہے؟

تین دنیاؤں میں پھنسا متلی زدہ آدمی

علم محدود ہے اور جہل لا محدود۔ نظریاتِ علم میں اس  نظریے پر کارل پاپر کی سند  ہےکہ ہمیں علم کے حتمی ذرائع پر کسی قسم  کا  سیاسی ، سماجی اور مذہبی استبداد اس صورت تسلیم نہیں کرنا چاہیے کہ  وہ بلاتنقید ہو۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ تمام تر علم انسانی  ہے، ہم  زیادہ سے زیادہ … آگے پڑھیے تین دنیاؤں میں پھنسا متلی زدہ آدمی

کیا سائنس کو کلمہ پڑھانا ممکن ہے؟

محترم برشوری صاحب نے مدارس کے نظامِ تعلیم پر جاری بحث پر ایک ’’اپالوجی‘‘ پیش کی ہے جس سے فریقین یقیناً فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہمیں اپنی ناقص رائے پر ہرگز اصرار نہیں لیکن پہلی نظر میں یہی گمان ہوتا ہے کہ برشوری صاحب نے یہاں ایسی کئی بحثوں کو ایک ساتھ چھیڑ دیا ہے… آگے پڑھیے کیا سائنس کو کلمہ پڑھانا ممکن ہے؟

مطالعہ کیسے کیا جائے؟

بہاولپور کی تاریخی سنٹرل لائبریری کا ذکر تو قارئین کی اکثریت نے سن ہی رکھا ہو گا۔ یقیناً  اس تاریخی کتب خانے سے کئی احباب کی  یادیں بھی وابستہ ہوں گی۔ اب شاید پندرہ سولہ سال ہونے کو آئے اور یادوں پر وقت کی گرد پڑ گئی، لیکن بہاولپور میں دو سال قیام کے دوران… آگے پڑھیے مطالعہ کیسے کیا جائے؟

جدید مسلم ذہن میں علم کی دوئی کا مسئلہ

اپنے نیم میکانی استمراری معمول کے مطابق میں ان دنوں بھی کئی کتابیں  ایک ساتھ پڑھ رہا ہوں۔ دنوں مہینوں سالوں کی قید کچھ خاص معنی نہیں رکھتی لیکن حرص مجھے ہر لمحہ ماپ تول  کی جانب مائل رکھتی ہے۔ کیا روز ایک کتاب؟ ہفتے میں دو، تین یا چار؟ چلو  یہ سہ ماہی ہر… آگے پڑھیے جدید مسلم ذہن میں علم کی دوئی کا مسئلہ

پی آئی اے اور بکرے کی آہ

میں ذرا توہم پرست پرانے خیالات کا روایتی نیم مذہبی سا شخص ہوں جس کی تشکیک بھی اس کے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنا اس کا اندھا اعتقاد۔ مومنین کو ایمان کا دعوی ہو گا، میں تو اسے اعتقاد ہی کہتا ہوں۔ سو اندھے اعتقاد سے مجبور یہی مانتا ہوں کہ میرے لئے مسخر… آگے پڑھیے پی آئی اے اور بکرے کی آہ

سوشل میڈیا کا سرکس اور سچی جھوٹی تصویریں

میں اب (یعنی اس تحریر لکھنے کے وقت) سے چند گھنٹے قبل اپنے مجازی سوشل میڈیا چیمبر میں موجود ہوں جو میری چند حسیات جیسے بصارت اور ذہنی ارتکاز کے علاوہ ایک آرام کرسی اور کمپیوٹر پر مشتمل ہے۔ معمول کے مطابق تسلسل سے معلومات میرے سامنے آ رہی ہیں جو متن، تصویر اور آواز… آگے پڑھیے سوشل میڈیا کا سرکس اور سچی جھوٹی تصویریں

اردو کو تدریسی زبان کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

سال 6 ستمبر 2015 کی ایک خبر نظر سے گزری جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام سرکاری و نجی جامعات کو یہ حکم جاری کیا تھا کہ اُسی ماہ کی پندرہ تاریخ یعنی 15 ستمبر 2015 تک اردو کو بطور دفتری زبان رائج کیا جائے۔ اس سے قطع نظر کہ اس حکم پر کس… آگے پڑھیے اردو کو تدریسی زبان کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

ڈیجیٹل زندگی اور موت

شاید کم و بیش چھے ماہ  قبل برادرِ کبیر عثمان قاضی کے کتب خانے پر بیٹھا تھا کہ قبلہ احمد جاوید صاحب کی فون کال آئی۔ رابطہ ملتے ہی انہوں نے فوراً کہا کہ کوئی طویل بات نہیں، صرف اتنی اطلاع پہنچانی تھی میرے وہ لندن والے دوست جو آپ کو ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھتے… آگے پڑھیے ڈیجیٹل زندگی اور موت

معنی کی تلاش، حیی ابن یقظان اور رابنسن کروزو

میں اپنا سوال کچھ یوں وضع کرنے کی کوشش کرتا ہوں  کہ عدم تحفظ، ردعمل،  تعصب و نفرت، غیر  سے متقابل تعریف پاتی شناخت اور ایک حقیقی منہج علم کے مقابلے میں ایک تصوراتی منہج پر اصرار کچھ شش جہاتی مسائل ہیں لیکن  اگر انہیں کسی ایک جہت میں محدود کرنے کی کوشش کی جائے… آگے پڑھیے معنی کی تلاش، حیی ابن یقظان اور رابنسن کروزو

ہمیشہ روئیو بے کس حسین کو زعفر

سوشل میڈیا پر جدید امویوں اور ہاشمیوں کی خشک قبائلی جنگیں دیکھ کر رہا نہیں گیا اوراس خشک موسم کو ذرا تر کرنے کی خاطر شوق پیدا ہوا کہ دوستوں کو زعفر جن کے قصے سے آگاہ کیا جائے جو واقعہ کربلا کی روایت کا ایک اہم اور نہایت دلچسپ قصہ ہے۔مختلف ذاکرین یہ قصہ مختلف… آگے پڑھیے ہمیشہ روئیو بے کس حسین کو زعفر

امواجِ ثقل، لبرل ازم اور بوسے کی مابعدالطبیعات

تین دلچسپ تحریریں اور ان پر اختلافی تبصرے نظر سے گزرے۔ یوں تو موضوعات کا آپس میں کوئی واضح تعلق نہ تھا لیکن بیچ سے گزرتی ایک مشترکہ فکری زنجیر نے قدم جکڑ لئے۔ برادرم ذیشان ہاشم نے اپنے پرمغز مضمون میں لبرل ازم کی مبسوط روایات کا احاطہ کرتے ہوئے اسے آزاد فرد، آزاد… آگے پڑھیے امواجِ ثقل، لبرل ازم اور بوسے کی مابعدالطبیعات