(انجینئر ) فرید اختر صاحب سے ایک گفتگو

برادرم ذیشان ہاشم کا اہم مضمون ’سب میرے ایک لیکچر کی مار ہے‘ نظر سے گزرا۔ سماج میں رد عمل کی نفسیات کے بارے میں ان کا تجزیہ نہایت متوازن معلوم ہوا۔ خاص طور پر ان کا یہ نکتہ نہایت اہم ہے کہ یہ خود پسندی اور حتمی سچائی جاننے پر بے جا اصرار کا… آگے پڑھیے (انجینئر ) فرید اختر صاحب سے ایک گفتگو

جان سپرلنگ کا ناول ”دس ہزار چیزیں“

تاؤ  نے ایک کو جنم دیا، ایک نے دو کو، دو نے تین کو، اور پھر تین کے بطن سے دس ہزار چیزیں برآمد ہوئیں۔ (تاؤ تی ینگ) دس ہزار چیزوں کی تمام تر پیچیدگیوں سے انسان کی خود شعوری دس ہزار گنا زیادہ پیچیدہ ہے۔(جان سپرلنگ، ”دس ہزار چیزیں“) قدیم چینی تہذیب کا سرسری… آگے پڑھیے جان سپرلنگ کا ناول ”دس ہزار چیزیں“

سیہہ یا لومڑی؟

سماجی نظریہ بندی کی بحث  وطنِ عزیز کے ماضی، حال اور مستقبل کا ایک نامیاتی جزو معلوم ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں  سب سے دلچسپ صورتحال  ایک دوسرے کی جانب اصطلاحات کی چاند ماری ہے۔ ان میں سے بہت کم اصطلاحات ایسی ہیں جو واقعی اپنے اصل اور رائج معنی  کے ساتھ  مکالمے میں استعمال… آگے پڑھیے سیہہ یا لومڑی؟

مشرق اور مغرب : اب نہ پچھوا ہے نہ پروائی ہے…

اساتذہ ادب کے سامنے گستاخی ہوتی ہے کہ فقیر ادبی تنقید کا ادنیٰ طالبعلم بھی نہیں لیکن ایک سادہ لوح قاری کی حیثیت سے سلیم احمد کی مشہور نظم ’مشرق ہار گیا‘ کو جب بھی پڑھا ایک سوال ذہن میں ضرور کلبلایا۔ وہ یہ کہ نظم اپنے اظہارئیے میں ایک کیفیتِ اضطراب کو تو خوب… آگے پڑھیے مشرق اور مغرب : اب نہ پچھوا ہے نہ پروائی ہے…

دلیل کی تذلیل اور اصطلاحات کا شور

زمانہ جدید میں لسانیاتی فلسفے سے برآمد ہونے والے ایک اہم نتیجے کے مطابق سماجی حقیقت کے خدوخال خارج میں کسی ساکت نظریے کے مرہونِ منت نہیں ہوتے بلکہ ہمارے ارد گرد موجود واقعات و حقائق اس لئے سماجی طور پر تسلیم کئے جاتے ہیں کیوں کہ ہم سب کسی بھی وجہ سے ان پر… آگے پڑھیے دلیل کی تذلیل اور اصطلاحات کا شور